ملتان، 11 ستمبر ( اےپی پی): ایمبولینس کا ہوٹر کیوں بجایا، کار سوار آپے سے باہر ہوگیا۔ نامعلوم کار سوار نے ریسکیو ایمبولینس کی ونڈ سکرین توڑ دی،ریسکیو حکام نے بتایا کہ میڈیکل ایمرجنسی کی اطلاع پر ایمبولینس پرانا شجاع آباد روڈ پر روانہ کی گئی اور کہا کہ گیلانی فلائی اوور پر راستہ لینے کے لئے ڈرائیور نے ہوٹر بجایا ریسکیو حکام نے بتایا کہ کار ڈرائیو نے غصہ میں آکر ایمبولینس کو اوور ٹیک کیا نامعلوم کار ڈرائیور نے ایمبولینس عملہ کے ساتھ نازیبا رویہ اپنایا ریسکیو حکام نے بتایا کہ ایمبولینس کی ونڈ سکرین توڑ کر کار سوار موقع سے فرار ہوگیا اور کہا کہ نامعلوم شخص کار نمبر ایل ای بی 6164 پر سوار تھاریسکیو حکام نے بتایا کہ ایمبولینس کار سوار کی وجہ سے بروقت ایمرجنسی پر نہ پہنچ سکی اور طبی امداد میں تاخیر کے باعث مریض دم توڑ چکا تھا۔