ملتان: خدمت آپکی دہلیز پروگرام کامیابی سے جاری، پروگرام کے چوتھے ہفتے بیوٹیفکیشن کی ہدایت

18

ملتان، 25 ستمبر (اے پی پی ): حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈویژن بھر میں خدمت آپکی دہلیز پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے چاروں اضلاع میں خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام کے چوتھے ہفتے بیوٹیفکیشن  کی ہدایت کی  ہے ۔

 یہ  ہدایت   انہوں نے ڈپٹی کمشنرز، انتظامی افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخی مقامات،شاہراؤں اور کینال ویوز کو دیدہ زیب بنایا جائے۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ہدایت کی کہ پورٹل پر شہریوں کی شکایات کا سو فی صد ازالہ کیا جائے۔ڈپٹی کمشنرز پرائس کنٹرول کیلئے جامع اقدامات کریں جبکہ چینی اور آٹا کی قیمتوں  کے میکنزم کی کڑی سکریننگ کی جائے۔

ڈی سی ملتان  عامر کریم خاں نے کہا کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے منڈیوں میں ہول سیل پوائنٹس قائم کردیے گئے ہیں۔خدمت آپکی دہلیز پر ضلع ملتان نمایاں پوزیشن پر ہے۔شہر کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے لائٹنگ اور لینڈ سکیپنگ پر کام جاری ہے۔

اس کے علاوہ اجلاس میں ڈویژن کے ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ بھی  دی۔