لاہور، 23 ستمبر(اے پی پی): صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان90 شارع قائد اعظم پر منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ نواز شریف کے شناختی کارڈ پر ویکسین لگوانے والے نے فراڈ کرنے کے لئے اپنے سے بڑے فراڈئیے کا شناختی کارڈ استعمال کر تو لیا ہے مگر وزیر اعلیٰ کی ہدایات پر بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوگا۔