نوجوان ہمارا مستقبل اور ہماری ذمہ داری ہیں؛ وزیر سماجی بہبود یاور عباس بخاری

9

لاہور، 23 ستمبر (اے پی پی ): وزیر سماجی بہبود یاور عباس بخاری نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارا مستقبل اور ہماری ذمہ داری ہیں، پروگرام “رہنما” سے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں نکھار آئے گا۔

ان خیالات   کا  اظہار  انہوں  نے  اقوام متحدہ کے زیراہتمام نوجوانوں کی رہنمائی کے پروگرام کی  تقریب میں بطور  مہمان خصوصی شرکت کرتے   ہوئے کیا۔تقریب میں یو این ایف پی اے کے نمائندے بختیار قادروف، ڈائریکٹر خبیب کیانی نے شرکت کی ۔  وزیر سماجی بہبود سید یاور عباس بخاری نے کہا کہ خواتین کا احترام معاشرے میں اخلاقی ترقی کی بنیاد ہے، وزیراعظم عمران خان نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے سب سے بڑے علمبردار ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی درست تربیت ہو تو مینار پاکستان جیسے واقعات نہ ہوں،کمپیوٹر اور سمارٹ فون کو فیملی سے تعلق پر حاوی نہ ہونے دیں۔

وزیر سماجی بہبود نے معلوماتی ویڈیوز کی تیاری پر “رہنما” کی تعریف کی۔