میرپورخاص،23ستمبر (اے پی پی): ریجنل ڈائریکٹر محتسب سندھ میرپورخاص کے نمائندگی کرتے ہوئے اسسٹنٹ رجسٹرار محتسب سجاد احمد سومرو نے صوبائی محتسب اعلی سندھ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس کے متعلق شکایات، معملات اور مسائل حل کرنے کے لیئے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس میں کھلی کچہری منعقد کی۔ اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کی شکایات معاملات کے ساتھ ساتھ آنے والی عوام کے بھی مسائل سنے اور انہیں حل کرانے کے لیئے یقین دلاتے ہوئے ان کی رہنمائی بھی کی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کے تعلیم، روینیو،آبپاشی،صحت، میونسپل کمیٹی اور دیگر محکموں میں بھی ملازمین کے مسائل و معملات حل کرانے کے لیئے کھلی کچہری منعقد کی جائے گی۔
اس موقع پراسسٹنٹ رجسٹرار سجاد سومرو نے میڈیا کو آگاہی دیتے ہو ئے بتایا کے اس سال جنوری 2021 سے اگست 2021 تک 132 شکایات وصول ہو ئی ہیں جس میں سے 83 کی تفتیش مکمل کی کئی ہے باقی ماندا 62 پر کارروئی جاری ہے۔
ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر ظہیر الدین شیخ نے عوام الناس کے معاملات اور مسائل کے حوالے سے کہا کہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میں گریجوئیٹی کے 75 کیس ہیں جن میں سے 29 کو حل کیا گیا ہے اور 46 کیس التواء میں ہیں۔
اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر میرپور خاص نے حال ہی میں صوبائی سیکریٹری خزانہ کو جلد از جلد فنڈز جاری کرنے کے لیئے خط بھی لکھا ہے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر عارف میرانی بھی کھلی کچہری میں موجود تھے۔