نوشہرہ ورکاں، 25 ستمبر (اے پی پی ): چیئرمین عشر و زکوۃ پنجاب اور سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات رانا بلال اعجاز نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کے حوالہ سے تمام تر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے کوئی کثر اٹھا نہ رکھی جائے ۔
ان خیالات کا اظہار چیئرمین عشر زکوۃ پنجاب اور سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات رانا بلال اعجاز نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال آمد کے موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عرفان ریاض اور اسسٹنٹ کمشنر عمران صفدر کو ہدایت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں میں ایمر جنسی شعبہ میں زیادہ سے زیادہ مریضوں کو سہولت دینے کے لیے بیڈ اور عمارت کو ایک ساتھ بڑھایا جائے۔رانا بلال اعجاز نے تحصیل ہسپتال کے احاطہ میں کروڑوں روپے کے فنڈ سے زیر تعمیر ڈائلیسز سنٹر کی عمارت پر کام ہوتے دیکھا اور کہا کہ ڈائلیسز سنٹر کی تعمیر کے کام کی رفتار بڑھائی جائے۔ اس موقع پر سرجن ڈاکٹر عرفان ریاض نے بتایا کہ ڈائلیسز سنٹر میں روزانہ کی بنیاد پر 75مریض سہولت سے استفادہ ہونگے ۔
چیئرمین عشر زکوہ پنجاب رانا بلال اعجاز نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں قائم کورونا سنٹر کا بھی دورہ کیا اور ڈیوٹی پر موجود ملازم سے تفصیلات جانیں۔انکا کہنا تھا کہ وہ حلقے میں بلا تفریق ترقیاتی سکیمیں دے رہے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کا دور مثالی ہو گا۔