نیوزی لینڈ کی ٹیم کو سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں تھا، پہلی بار کسی غیر ملکی ٹیم کو فوج کی سکیورٹی فراہم کی گئی ؛ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

15

اسلام آباد،20ستمبر  (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پیر کو  یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو فوج کی سکیورٹی دی،اچانک واپس جانے کے ان کے فیصلے پر افسوس ہے،  ایک دن آئےگا کہ ساری دنیاکی ٹیمیں یہاں آئیں  گی۔انہوں نے کہاکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم   نے جو الزام تراشی  کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کابینہ میں انہیں آرمی کی سکیورٹی فراہم کی، اتنی نیوزی لینڈ کی فورسز بھی نہیں ہیں۔ ہم نے آخری لمحات تک کوشش کی لیکن مسئلہ حل نہیں ہوا۔ پاکستانی قومی  کرکٹ سے لگائو رکھتی ہے۔ سیریز نہ ہونے کی وجہ سے قوم کو دکھ اور افسوس ضرور ہے لیکن مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایک دن آئے گا کہ دنیا کی ساری ٹیمیں یہاں پر کھیلنے کے لئے آئے گی۔