واسا ملتان اور جاپانی کمپنی کے درمیان ایم او یو،جائیکا دو ارب سے زائد مالیت کی جدید مشینری فراہم کرے گا

18

ملتان، 11 ستمبر (اے پی پی): جاپان واسا ملتان کو دو ارب سے زائد مالیت کی جدید مشینری فراہم کرے گا۔ واسا ملتان اور جاپانی کمپنی کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہو گئے۔جاپانی کمپنی کا وفد بھی ملتان پہنچ گیا، جاپانی کمپنی جائیکا شہری علاقوں سے نکاسی کیلئے واسا کو  18 سکر مشینیں  فراہم کرے گا، سیوریج لائنوں کی بندش دور کرنے کے لیے 18 جیٹنگ مشینیں  فراہم کریے گا،مشینری میں جدید کیمرے بھی شامل ہونگے ،آلات اور ٹیلی سکوپ کے ذریعے سیوریج لائنوں کی انسپکشن ہو گی اورسیوریج لائنوں کی بوسیدگی کا قبل از وقت پتہ لگے گ، اپانی کی کوالٹی کو چیک کرنے کے لیے بھی مشنیری فراہم کی جائے گی۔

 جائیکا واسا کو کرین،کلینگ مشین،ڈیمپنگ ٹرک،ڈی واٹرننگ پمپ،پک اپ ٹرک فراہم کرے گا اور واسا کو تین لفٹر بھی فراہم کرے گا، نئی مشنیری آئندہ سال تک فراہم کی جائے گی۔

 ایم ڈی واسا ناصر اقبال نے کہا کہ جدید مشینری کے ملنے سے واسا کے دیرینہ مسائل حل ہونگے اور م جدید مشینری سے شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ ہوگا۔