اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر خوراک و سیکورٹی سید فخر امام نےنے کہاہے کہ آئینی و قانونی طور پر جوناگڑھ پاکستان کا حصہ ہے،وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جہاں کشمیر کا ایشو اٹھایا وہیں جونا گڑھ کا مسئلہ بھی عالمی برادری کے سامنے رکھا ، بھارت جموں وکشمیر ، حیدر آباد اور جونا گڑھ پر غیر آئینی قابض ہے ، مودی کو خبردار کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں قتل عام بند کرے اور عالمی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق رائے دہی دے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے 15 ستمبر 1947 یوم الحاق جونا گڑھ کی مناسبت سے مسلم انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام “جوناگڑھ: چیلنج اور امکانات” کے عنوان سے منعقدہ قومی کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان مسئلہ کشمیر کی طرح جونا گڑھ کا معاملہ بھی اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اٹھائیں گے۔