لاہور 4 ستمبر(اے پی پی): وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کے دور دراز علاقوں کے لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور مسلسل 4 گھنٹے سینکڑوں لوگوں سے فرداً فرداً ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئےوزیر اعلی عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر جنوبی پنجاب کے 15 محکموں کے سیکرٹریز، پولیس افسران اور متعلقہ حکام بھی کھلی کچہری میں موجود تھے عثمان بزدار نے لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو فوری ہدایات جاری کیں تفصیلات کے مطابق کھلی کچہری میں دور دراز علاقوں سے آنے والی خواتین نے بھی شرکت کی وزیراعلیٰ نے خواتین کے مسائل بھی سن کر فوری کارروائی کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ میں عوام سے ہوں اور عوامی مسائل کے حل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھوں گا لوگوں کے مسائل کے حل میں تاخیر مجھے قعطاً برداشت نہیں عوام کے مسائل حل کرنا میری ذمہ داری ہے پسماندہ عوام کے مسائل حل کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گےجن کی ماضی میں کوئی نہیں سنتا تھا آج میں ان کا وکیل ہوں اور میرا جینا مرنا اپنے عوام کے ساتھ ہے عثمان بزدار نے کہا کہ میرا رشتہ عوام سے پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے ہم ذاتی نمائش پر نہیں بلکہ صرف کام پر یقین رکھتے ہیں دعوے کم اور کام زیادہ کئے ہیں کھلی کچہری میں معذور نوجوانوں نے بھی وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کی اور مسائل سے آگاہ کیاوزیر اعلی عثمان بزدار نے معذور نوجوانوں کے مسائل کے حل کے لئے متعلقہ حکام کو موقع پر ہدایات دیں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ایک معمر خاتون نے وزیراعظم عمران خان کی تصویر پیش کی وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنی والدہ کے ساتھ آنے والی بچی سے اظہار شفقت کیاخاتون نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ان کا پنسل سکیچ پیش کیا وزیر اعلی نے کہا کہ ماضی میں ہم جیسا شہری وزیر اعلی آفس آنے کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا- لوگوں نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے عام آدمی کے لئے اپنے دفتر کے دروازے کھول کر عوامی مثال قائم کی ہےآپ پنجاب کے پہلے وزیر اعلی ہیں جوعوام کے مسائل سمجھتے ہیں اور خود حل کرتے ہیں آپ دل و جان سے عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کر رہے ہیں آپ عام آدمی کے مسائل ذاتی دلچسپی لے کر حل کرتے ہیں اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری اور وزیراعلی آفس کے متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔