لاہور،28ستمبر (اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت جیل اصلاحات سے متعلق اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا۔اجلاس میں جیلو ں میں ہفتہ رحمت اللعالمینؐ منانے کا فیصلہ،وزیراعلیٰ پنجاب نے منظوری دے دی وزیراعلیٰ عثمان بزدار ہفتہ رحمت اللعالمین ؐمیں قیدیوں ا ور جیل حکام کیلئے سپیشل پیکیج کااعلان کریں گے
جیلوں میں خالی آسامیوں کو پر کرنے کیلئے مرحلہ وار بھرتی کی ا جازت دینے کا اصولی فیصلہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے قیدیوں کیلئے کینٹین پر معیاری اشیاء مقررہ نرخ پر فراہم کرنے کے لئے فول پروف سسٹم وضع کرنے کاحکم دیا۔وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر جیلوں میں ڈش انٹینا/ٹی وی کیبل کی تنصیب کا کام شروع
قیدیوں کو تکیہ، کمبل وغیر ہ گھر سے لانے کی ا جازت دینے کی تجویز پر اصولی ا تفاق ۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے کہا کہ قیدیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایاجائے،استحصال کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے جیلوں میں کام کرنے والے قیدیوں کو مناسب معاوضے کی فراہمی یقینی بنائی جائے-قیدیوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولتوں کیلئے جیل ہسپتالو ں میں ڈاکٹروں، طبی عملے او رادویات کی کمی کو پورا کیا جائے-انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی کی صورت میں قیدیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کیلئے ایمبولینس سروس شروع کی جائے پنجاب کی جیلوں کوشمسی توانائی پر منتقل کرنے کے پراجیکٹ پر کام کیا جائے -اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،آئی جی جیل خانہ جات اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔











