لاہور 30 ستمبر (اے پی پی) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے رحمت اللعالمینؐ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے آٹومیشن سسٹم کا افتتاح کر دیاآٹومیشن سسٹم سے رحمت اللعالمینؐ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پیپرلیس دور میں داخل ہو گیا اب مریضوں کو علاج کیلئے اپنے ساتھ طبی رپورٹیں اور دیگر کاغذات لانے کی ضرورت نہیں ہوگی وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے رحمت اللعالمینؐ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی آٹومیشن سسٹم کی نقاب کشائی کی اس موقع پرکمشنر پیسی (PESSI) نے رحمت اللعالمینؐ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی آٹومیشن سسٹم پر تفصیلی بریفنگ دی اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی موجودگی میں مزدور کارڈ کے اجراء کیلئے محکمہ محنت اور بینک آف پنجاب کے مابین ایم او یو پر دستخط کئے گئے وزیر اعلی نے کہا کہ رحمت اللعالمینؐ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی آٹومیشن سسٹم پر منتقلی خوش آئند ہےصوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں کی بتدریج آٹومیشن کی جائے گی اور صوبہ بھر میں 10 لاکھ محنت کشوں کو مزدور کارڈ بھی فراہم کئے جائیں گے مزدور کارڈ کو اے ٹی ایم، ڈیبٹ کارڈ، موبائل والٹ اکاؤنٹ اور شناختی کوڈ کیلئے بھی استعمال کیا جا سکے گامزدور کارڈ، سوشل سکیورٹی ہسپتالوں، سرکاری اور پینل کے نجی ہسپتالوں میں علاج کیلئے استعمال ہوگا مزید براں یہ کہ مزدور کارڈ کے ذریعے کیش بینیفٹ کی 11 سہولتیں بھی حاصل ہوں گی رجسٹرڈ ورکرز مزدور کارڈ کے ذریعے ہاؤسنگ، روزگار، احساس، کامیاب نوجوان اور دیگر پروگرام سے مستفید ہو سکیں گے مزدور کارڈسے ریلوے، یوٹیلٹی سٹور، باٹا، ڈوسے بیکری، الائیڈ اور سمارٹ سکول کی طرف سے ورکروں کورعایت ملے گی مزدور کی فلاح و بہبود حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے اور ہم محروم اور پسماندہ طبقے کا خیال رکھنا اولین فرض سمجھتے ہیں عثمان بزدار نے کہا کہ ملک کی ترقی میں مزدور کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے مراعات مزدورکا حق ہےکسی کا احسان نہیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت محنت کشوں کو ان کا حق ضرور لوٹائے گی وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سوشل سکیورٹی ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا اور پنجاب سوشل سیکورٹی ہسپتال کے دورے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سی سی یو ون اور سی سی یو ٹو کا جائزہ بھی لیا اور وارڈ میں داخل امراض قلب کے مریضوں سے بات چیت بھی کی وزیراعلیٰ نے ہسپتال کے انتظامات اور دیگر امور کے بارے میں ذمہ داران سے دریافت کیا اس موقع پر صوبائی وزراء انصر مجید نیازی، راجہ یاسر ہمایوں، میاں اسلم اقبال، سیکرٹری محنت، صدر بینک آف پنجاب، چیئرمین پنجاب سوشل ہیلتھ کیئر کمپنی خواجہ جلال الدین رومی، کمشنر پیسی اور متعلقہ شخصیات بھی موجود تھیں۔
Home National District News وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا پنجاب سوشل سکیورٹی ہسپتال کا دورہ...











