وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پرملتان ڈویژن میں منصوبوں کی انسپکشن کا آغاز

15

 

ملتان،24 ستمبر(اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر ملتان ڈویژن میں منصوبوں کی انسپکشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے زیر تعمیرمنصوبوں کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خاکوانی ہمراہ تھے۔ کمشنر نے کہا کہ لاوارث بچوں کیلئے چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ کا فلاحی منصوبہ زیر تعمیر ہے،منصوبے کی تکمیل سے لاوارث بچوں کو بنیادی سہولیات ایک چھت تلے میسر ہونگی۔

ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ایم پی ڈی ڈی کیمپس کی اہمیت جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ تناظر میں بڑھ گئی ہے۔

ڈی سی عامر کریم خاں نے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ سے فوری آگاہ کریں،عوامی مفاد کو مدنظر رکھ کر منصوبوں کی تکمیل یقینی بنائی جائے۔

بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ 22 کروڑ 50 لاکھ کی لاگت سے منصوبہ دسمبر23 تک مکمل کرلیا جائے گا چائلڈ پروٹکشن انسٹیٹیوٹ میں بچے،بچیوں کے ہاسٹل، کلاس رومز تعمیر کئے جارہے 21 کنال پر ایم پی ڈی ڈی کا ریجنل کیمپس زیر تعمیر ہے مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے منصوبے پر 38 کروڑ80 لاکھ روپے لاگت ائے گی