وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی ملاقات ، بلوچستان ترقیاتی پیکیج کے تحت جاری منصوبوں پر گفتگو کی گئی

11

اسلام آباد، 24 ستمبر  (اے پی پی ): وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال  نے  جمعہ کو   یہاں ملاقات کی ۔ ملاقات میں  بلوچستان ترقیاتی پیکیج کے تحت جاری  منصوبوں پر پیش رفت سمیت  ساحلی علاقوں پر سیاحت کے فروغ کیلئے ترقیاتی منصوبوں اور معدنیات کے شعبے میں وفاقی حکومت کی طرف سے ترقیاتی پروگرام پرگفتگو کی گئی ۔