وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی ملاقات، سیاحت کے فروغ اور شہروں کی منصوبہ بندی پر گفتگو کی

13

اسلام آباد۔6ستمبر  (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاحت کے فروغ اور شہروں کی منصوبہ بندی پر گفتگو ہوئی۔اس موقع پر وزیرِ اعلی نے مجموعی طور پر انفراسٹرکچر کی صورتحال و بحالی پر بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔گلگت بلتستان ترقیاتی پیکیج پر بھی گفتگو کی گئی۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ گلگت میں سیاحت کی ترقی خوشحالی کا باعث بنے گی۔