بورےوالا؛فاتح لکشمی پور میجر طفیل محمد شہید کے مزار پر پروقار تقریب کا انعقاد

27

بورےوالا، 06 ستمبر(اے پی پی): بورے والا میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر فاتح لکشمی پور میجر طفیل محمد شہید کے مزار پر پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور جنرل آفیسر کمانڈنگ بہاولپور جنرل منیر الدین نے شہید کے مزار پرآرمی چیف کی طرف سے پھول رکھے اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی گئی۔اس موقع پر شہید کے عزیزواقارب اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

میجر طفیل محمد شہید  کو1958 میں بھارتی فوج کی اس نفری سے جس نے لکشمی پور کے کچھ علاقہ میں مورچہ قائم کر رکھا تھا خالی کروانے کا حکم ملا صحیح انداز میں پیش قدمی کرتے ہوئے آپ نے بھارتی فوج کا محاصرہ کر لیا، دشمن کی فائرنگ سے میجر طفیل سب سے پہلے زخمی ہوئے جب تک مورچہ بھارتی فوج سے خالی نہیں ہو گیا وہ اپنے دستے کی قیادت کرتے رہے اور کامیابی کے بعد جام شہادت نوش کیا بہادری کی اعلیٰ مثال پر آپکو نشان حیدر کے اعزاز سے نوازا گیا آپکا مزار بورے والا میں ہے