وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت کی زیر صدارت ریسورس موبلائزیشن کمیٹی کا اجلاس

29

لاہور 9ستمبر (اے پی پی ) وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت کی زیر صدارت ریسورس موبلائزیشن کمیٹی برائے مالی سال 2022-23  کا پہلا اجلاس ہوا۔اجلاس میں مقامی حکومتوں کے وسائل میں اضافے کے لیے حکومت پنجاب کا بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ۔مقامی حکومتوں  کے وسائل میں اضافے کے لیے قانون میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت نے کہا کہ فیصلہ پر عمل درآمد سے مقامی حکومتوں کی آمدن میں سالانہ تین ارب روپے کی اضافی  منتقلی کا ممکن ہو گی  وسائل میں اضافے کے لیے غیر منقولہ شہری جائیداد پر ٹیکس میں مقامی حکومتوں کے حصہ میں 85سے 95 فیصد تک اضافہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے حصے میں اضافے کا فیصلہ لوکل گورنمنٹ کے وسائل میں اضافے اور استحکام کے پیش نظر لیا گیاہے مقامی حکومتوں کے وسائل میں مذکورہ اضافہ محصولات میں صوبائی حکومت کے حصے میں کمی کر کیا جا رہا ہے ضلعی حکومتیں ترقیاتی فنڈز کو مقامی سطح پر سروس ڈیلیوری میں بہتری کے لیے استعمال کریں

آ ئندہ پراپرٹی ٹیکس کی وصولیوں کے لیے نئے ویلیو ایشن ٹیبل ترتیب دئیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس کی ویلیو ایشن کے لیے پالیسی کی تبدیلی پر بھی نظر ثانی کی جا رہی ہے۔