لاہور،05 ستمبر(اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی روزنامہ انصاف کے چیف ایڈیٹر اور پروگرام حسب حال کے اینکر پرسن جنید سلیم کے گھر آمد،وفاقی وزیر اطلاعات نے جنید سلیم کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ والدہ کا انتقال ناقابل تلافی نقصان ہے، پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل سے نوازے۔











