وہاڑی؛ ڈپٹی کمشنر کا سبزی و فروٹ منڈی  کا دورہ ،قیمتوں کے تعین کے عمل کا جائزہ لیا

16

وہاڑی30 ستمبر (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا ۔انہوں نے قیمتوں کے تعین کے عمل کا جائزہ لیا اور سبزی و فروٹ منڈی میں صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے کی ہدایت جاری کیں ۔

ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سبزیاں اور پھل عوام کو سستے نرخوں پر فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہیں ہیں، عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ سبزی و فروٹ منڈیوں کو باقاعدگی سے چیک کیا جائے گا، کسی کو ناجائز منافع خوری نہیں کرنے دیں گے، عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔انہوں  نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ سبزی منڈیوں میں اپنی نگرانی میں نیلامی کرائیں۔

 اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر  محمد جعفر چوہدری ،سی ای او میونسپل کمیٹی راؤ نعیم خالد بھی موجود تھے۔