وہاڑی، 18ستمبر (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہی نےکرم پور اور میلسی کا دورہ کیا۔ انہوں نے دیہی مرکز صحت کرم پور کا معائنہ کیا اور طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے اس موقع پر مریضوں کی عیادت بھی کی اور صحت کی سہولیات بارے دریافت کیا
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے کہا کہ ڈاکٹر اور سٹاف عوام کو بہترین علاج معالجہ کی فراہمی کیلئے مسلسل کوشاں رہیں، مریضوں سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے، ہسپتال میں صفائی ستھرائی پر خصو صی توجہ دی جائے، کورونا ویکسین کے روزانہ کے ٹارگٹ کو پورا کیا جائے۔
بعدازاں ڈپٹی کمشنر مبین الہیٰ نے اسسٹنٹ کمشنر آفس میلسی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، کھلی کچہری میں لوگوں کے مسائل سن کر انکے حل کیلئے احکامات جار ی کئے۔
ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے وژن کے مطابق کھلی کچہریاں لگا کر عوام کے مسائل حل کرنے کا سلسلہ جاری ہے، کھلی کچہری میں عوام کے براہ راست مسائل سن کر حل کئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری میں مسائل حل ہونے سے عوام کا اداروں پر اعتماد بحال ہو رہا ہے، تمام محکمے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں، عوامی مسائل کو بروقت حل کر نے کیلئے کو ئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔
ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے کہا کہ عوامی مسائل کو قانون کی روشنی اور میرٹ پر حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے، عوامی مسائل بلا تاخیر حل کئے جائیں تاکہ انہیں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔