ملتان؛خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام کامیابی سے جاری،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی موصول شکایات کی بروقت ازالہ کی ہدایت

9

ملتان، 18 ستمبر (اے پی پی): خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام ملتان ڈویژن میں کامیابی سے جاری،2 ہفتوں میں خدمت اپکی دیلیز پر موصول 210 شکایات کا فوری ازالہ کیا گیا ہے۔

 کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت خدمت اپکی دہلیز پر جائزہ اجلاس ہوا۔کمشنر نے شہریوں کی تمام شکایات کے بروقت ازالہ کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ان کی شکایت بارے مکمل بریف کیا جائے، تیسرا ہفتہ صفائی ستھرائی سرکاری عمارات سے منسوب ہے۔

 کمشنر نے کہا کہ 20 تا 26 ستمبر تک سرکاری سکولوں میں وائٹ واش کیا جائے گا اور  پانی کی ٹینکیوں کی صفائی ، واٹر فلڑریشن پلانٹس کی فعالی اس ہفتے میں شامل ہیں۔

 بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام کے تحت 37698 کاروائیاں کی گئیں ہیں اور 296 موصول شکایات میں 210 کا فوری ازالہ کیا گیا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ شہریوں کا 70 فیصد سے زائد مثبت فیڈ بیک حاصل کیا گیا ہے۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں، متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔