اسلام آباد، 15 ستمبر(اے پی پی): وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ٹھپہ مافیہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا بطور آئینی ادارہ احترام ہے ، الیکشن ایکٹ کی شق 218 کے مطابق صاف اور شفاف الیکشن بھی الیکشن کمیشن کی ذ مہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی اقتدار میں رہی، 3٫3 باریاں لگائیں لیکن شفاف الیکشن کے لئے ایک اصلاحات بھی نہیں کیں، حکومت انتخابی اصلاحات لارہی ہے،اپوزیشن نے ای وی ایم کو دیکھے بغیر مسترد کیا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ای وی ایم پر پہلا تکنیکی اجلاس 8 ستمبر اور دوسرا 15 ستمبر کو تھا لیکن اعتراضات پہلے آگئے، الیکشن کمیشن نے جن اعتراضات کا ذکر کیاوہ تو موجودہ نظام میں بھی ہیں،27 اعتراضات تو استعداد سے متعلق ہیں۔