پاراچنار،28ستمبر(اے پی پی ): پاراچنار شہر سمیت ضلع بھر میں شہدائے کربلا کے چہلم کے مجالس جاری ہیں، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر آج افغان سرحد بند و موبائل سروس معطل ہے۔
ڈی پی او طاہر اقبال کے مطابق ضلع کرم میں سرکاری طور پر مقامی تعطیل کی گئی ہے۔
پاراچنار شہر کے مرکزی امام بارگاہ سے عزاداری کا مرکزی جلوس برآمد ہوا، نماز ظہرین کی ادائیگی کے بعد شبیہ ذوالجناح جا جلوس برآمد کیا جائے گا جو رات دس بجے اسی مقام پر اختتام پذیر ہوگا۔