معروف تفریحی مرکز بھوربن میں عالمی یوم سیاحت واک کا انعقاد

16

 

مری،28 ستمبر(اے پی پی): ملک بھر کی طرح ملکہ کوہسار مری میں بھی عالمی یوم سیاحت کے حوالے تقریبات کا اہتمام کیا گیا،معروف تفریحی مرکز بھوربن میں عالمی یوم سیاحت واک کا بھی انعقاد کیاگیا جس میں سیاحوں نے خصوصی شرکت کی۔

دنیا بھر میں جہاں 27 ستمبرکوعالمی یوم سیاحت منایا جاتاہے وہاں  مری کے معروف تفریحی مرکز بھوربن میں بھی اس موقع پر ایک خوبصورت پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ورلڈ ٹورزم ڈےواک کا اہتمام بھی تھا،واک میں سیاحوں نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں پی سی بھوربن کے جنرل مینجرذولفقاراحمد ملک اور پی آر او میاں خالد محمود نے عالمی یوم سیاحت کے حوالے سے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ہر سال ملک وبیرون ملک سے سیاحوں کی بڑی تعداد ملکہ کوہسارمری کا رخ کرتی ہے جبکہ معروف سیاحتی مقام بھوربن جس کو ٹورزم  ہب بھی کہا جاتاہے یہاں انٹرنیشنل ٹورزم بڑی تیزی سے ترقی کر رہا موجود حکومت ٹورزم کے فروغ میں دن رات کوشاں ہیں۔

تقریب کے اختتام پر  کیک بھی کا ٹا گیا۔