پاک بحریہ اور کسٹمز کا سمندر میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن، شراب کی 5400 بوتلیں ضبط کر لیں

65

اسلام آباد، 25 ستمبر (اے پی پی ): پاک بحریہ اور کسٹمز  نے  سمندر میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کرتے  ہوئے شراب کی 5400 بوتلیں ضبط کر لیں، ضبط کی جانے والی منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں تقریبا 70.5 ملین روپے ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق  آپریشن اورماڑہ کے قریب کنڈملیر کے سمندر میں انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔ منشیات سمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے۔