اوکاڑہ؛ نئے تعینات ڈی پی اوفیصل گلزار نے ضلع کا چارج سنبھال لیا، یادگار شہداء پر حاضری دی ،پھول چڑھائے

42

اوکاڑہ،25ستمبر(اے پی پی ): اوکاڑہ میں نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر  فیصل گلزار نے ضلع کا چارج سنبھال لیا۔ڈی پی او  کی آفس آمد پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔ڈی پی او فیصل گلزار نے یادگار شہداء پر حاضری دی ، پھول چڑھائے اور کہا کہ شہداء پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔ ڈی پی او فیصل گلزار نےفاتحہ خوانی کے بعد شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔