پشاور، 12 ستمبر(اے پی پی): پشاور میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے سلسلے میں 27 پولنگ اسٹیشن قائم ہیں جن میں 14 مردانہ اور 13 زنانہ پولنگ اسٹیشنز ہیں۔پشاور میں کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر دو کے زنانہ پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول ریلوے اسٹیشن کواٹر نمبر 2 کینٹ، اور دیگر سٹیشنز میں مقامی خواتین بڑھ چڑھ کر پولنگ میں حصہ لے رہی ہیں اور ووٹ ڈال کر اپنی رائے کا آزادانہ اظہار کررہی ہیں۔
کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے موقع پر زنانہ پولنگ سٹیشنز پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور وہاں اس مقصد کیلئے لیڈی پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں جبکہ کورونا وبا کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کیلئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں، اس سلسلے میں ہر پولنگ سٹیشن پر سینیٹائزر ، تھرمل گنز ، فیس ماسک اور دیگر حفاظتی سامان کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے۔