پیٹرول صرف پیدواری ممالک میں ہی سستا ہے ، پاکستان سستا ترین پٹرول بیجنے والے ممالک میں شامل ہے ؛ جمشید اقبال چیمہ

10

لاہور، 18 ستمبر (اے پی پی): معاون خصوصی وزیر اعظم برائے فوڈ سیکورٹی جمشید اقبال چیمہ نے کہا  ہے کہ پیٹرول صرف پیدواری  ممالک  میں ہی  سستا ہے ، پاکستان  سستا  ترین پٹرول  بیجنے  والے ممالک  میں شامل ہے۔

ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیر اعظم برائے فوڈ سیکورٹی جمشید اقبال چیمہ نے  پریس کانفرنس  سے خطاب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں تیل وہیں سستا ہے جہاں جہاں سے یہ نکلتا ہے جبکہ جن ممالک میں سے تیل نہیں نکلتاان کی فہرست میں پاکستان وہ واحد ملک ہے کہ جہاں تیل سب سے کم قیمت پر عوام کے لئے دستیاب ہے۔