لودہراں، 02 ستمبر(اے پی پی): : ڈی پی او عبدالرؤف بابر کی ہدایت پر ضلعی پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کی کاروائی کے دوران 13 ملزمان گرفتار، تاش،جواءپرلگی رقم،اسلحہ، منشیات برآمد. کئیے۔
ترجمان پولیس کے مطابق گیلےوال پولیس نے تاش پر جواء کھیلتے 6 جواری گرفتار کر لیے اور جواء پر لگی رقم 2830 روپے اور تاش بھی برآمد کئیے۔
لودہراں پولیس نے ملزمان رضوان اور شہزاد سے پسٹل 30 بور برآمد کی اور پولیس نے ملزم علی حیدر سے 22 لیٹر شراب جبکہ ملزم ریاض سے بھی شراب برآمد کی اور پولیس نے ملزم شبیر سے 1315 گرام چرس، ملزم فیاض سے 250 گرام اور ملزم ارسلان سے 120 گرام چرس بھی برآمد کی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
ڈی پی او عبدالرؤف بابر قیصرانی نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔