کارپوریٹ سیکٹر کو دنیا میں برینڈ پاکستان متعارف کرانا چاہئے؛صدر ڈاکٹر عارف علوی کا “لیڈرز ان اسلام آباد سمٹ”سے خطاب

14

اسلام آباد،22ستمبر  (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کوئی بھی قوم صرف وسائل کی بنیاد پر ترقی نہیں کرسکتی، قومیں اذہان کی روشن خیالی اور علم و شعور کی بنیاد پر ترقی کرتی ہیں، پاکستان نے اپنے سائنسدانوں کی ذہانت کے بل بوتے پر اٹیمی ملک کا درجہ حاصل کیا، کارپوریٹ سیکٹر کو دنیا میں برینڈ پاکستان متعارف کراناچاہئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں مقامی ہوٹل میں “لیڈرز ان اسلام آباد سمٹ”سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔  صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں ترقی اور کامیابی کے وسیع مواقع موجود ہیں، ہمارے کارپوریٹ سیکٹر کو دنیا میں برانڈ پاکستان متعارف کرانا چاہئے لیکن یہ ضروری ہے کہ آپ کی زبان پر دنیا کو بھروسہ ہونا چاہئے۔