کراچی ٹرانسفرمیشن پلان میں وفاق کے تحت آنے والے پانچ بڑے منصوبوں پر تیزی سے پیش رفت جاری ہے ؛ وفاقی وزیر اسد عمر

9

کراچی، 27 ستمبر   (اے پی پی ): وفاقی وزیر اسد عمر نے  پیر کو   یہاں    جدید سرکلر ریلوے کے منصوبے کاسنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ   دہائیوں سے کراچی سرکلر ریلوے کے منصوبے کے لئے کوشیں جاری تھیں اب یہ روبہ عمل ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ  وفاق نے جن پانچ بڑ ے منصوبوں کی ذمہ داری لی تھی سب پر پیشرفت ہو رہی ہے، کراچی میں تین بڑ ےنالوں سے 11  لاکھ ٹن کچرا نکالاگیا، 54 کلومیٹر سڑکیں بنائی جارہی ہیں،۔ فریٹ کوریڈور کے منصوبے کاسنگ بنیاد بھی جلد  رکھا جائے گا جبکہ وزیراعظم نومبر میں گرین لائن بس سروس کا افتتاح کریں گے۔