جلال پورپیروالہ کے نواحی علاقہ بستی مانک والی میں مقامی کاشتکار کی مکئی، کپاس اور مرچوں کی فصلیں ہل چلا کر تباہ کردی

65

جلالپورپیروالا ،27 ستمبر  (اے پی پی ):جلال پورپیروالہ کے نواحی علاقہ بستی مانک والی میں مقامی کاشتکار کی مکئی، کپاس اور مرچوں کی فصلیں ہل چلا کر تباہ کردی،متاثرین کا مقامی لوگوں کے ہمراہ احتجاج اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،متاثرین عمران چھجڑا، احمد علی چھجڑا نے اہل علاقہ کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے رشتہ دار امجد چھجڑا، فیصل چھجڑا نے اپنے مسلح ساتھیوں کی مدد سے ہماری فصلیں ہل چلا کر تباہ کردی مزکورہ رقبہ 20 ایکڑ ہے اور کاشت 50 سال سے ہمارے نام پر ہے متاثرین نے بتایا کہ مزکورہ رقبہ بارے سول کورٹ میں کیس بھی زیر سماعت ہے متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، ڈپٹی کمشنر ملتان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔