اسلام آباد،22ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے بدھ کو وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ ٹیموں کو تھریٹ پاکستان کیخلاف نہیں ،انٹرنیشنل کرکٹ کیخلاف سازش ہے ، آئی سی سی کو اس واقعے کا نوٹس لینا چاہیے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وہ اس تمام صورتحال میں ان تمام کرکٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوئے۔ پوری دنیا سے کرکٹ سے محبت کرنے والے لوگوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تھریٹس آتے رہتے ہیں، انہیں پہلے بھی ناکام بنایا ہے، بھارت جتنی مرضی فنڈنگ کرلے، اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔