کسی علاقے میں بندشیں لگانے کا فیصلہ ویکسینیشن کی شرح پر ہو گا؛ وفاقی وزیر اسد عمر

19

اسلام آباد، 29 ستمبر  (اے پی پی ):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات ونیشنل کمانڈ اینڈ آ پریشن سنٹر کے سربراہ اسدعمر نے بدھ  کو وزیراعظم کے  معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران   کہا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 8 شہروں میں پابندیاں نرم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد کے تناظر میں متعدد فیصلے کیے گئے لیکن اب پابندیوں کو لگانے یا اٹھانے کا فیصلہ متاثرہ افراد کی تعداد نہیں بلکہ متعلقہ اضلاع یا شہر میں لگائی جانے والی ویکسین کی تعداد پر ہوگا۔