اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے، کسی دہشت گردتنظیم نے سراٹھایا تو اس کو کچل کر رکھ دیں گے،ای پاسپورٹ پر کام ہو رہا ہے اور پاکستان اس حوالے سے پہلا ملک ہو گا شیخ رشید احمدنے کہا کہ کل موبائل سروس بند رہے گی، چمن اور طورخم میں آئی بی ایس سسٹم لگا دیا گیا ہے۔