ملتان، 29 ستمبر(اے پی پی):کمشنر ڈاکٹر ارشاد نے یوسی 25,26,49 کا دورہ کیا اور پی ایچ اے حکام کو پرویز الہی پارک کی حالت زار بہتر کرنے کا حکم دیا اور واسا حکام کو سڑکوں،گلیوں کی کھدائی کے بعد فوری مرمت کا حکم بھی دیا۔
ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ شہریوں کی تکالیف کے ازالے کیلئے مقرر وقت میں منصوبوں کی تکمیل یقینی بنائی جائے،کمشنر نے یسٹ مینجمنٹ کمپنی کوکڑی جمنداں میں صفائی بہتر کرنے کا حکم بھی دیا۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ازخود مانیٹرنگ کیلئے فیلڈ وزٹ کررہا ہوں۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد نے گلیوں میں پیدل چل کر مسائل کا جائزہ لیا،احکامات دیئے کمشنر ڈاکٹر ارشاد سے متعلقہ علاقے کے شہریوں کی ملاقات بھی ہوئی۔











