کمشنر کا عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کا حکم

26

 ملتان،22 ستمبر(اے پی پی):کمشنر کا عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کا حکم، کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت ڈویژنل پرائس کنٹرول کمیٹی اجلاس ہوا جس میں انہوں نےسپلائی چینی کی مکمل مانیٹرنگ کرنے کا حکم صادر فرمایا۔

ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ڈیمانڈ سپلائی کو مانیٹر کرکے مڈل مین کی سرکوبی کی جائے کمشنر کا سبزی و غلہ منڈیوں میں سخت مانیٹرنگ کا حکم بھی دیا اور کہا ضلعی افسران علی الصبح منڈیوں کے دورے کر کے نیلامی کا جائزہ لیں اور تاجر، ہول سیل ڈیلرز سرکاری نرخ نمایاں مقامات پر آویزاں کریں۔

ڈی سی او نے کہا کہ شہریوں کیلئے منڈیوں میں نیلامی میں حصہ لینے کا نظام وضح کردیا ہے عامر کریم خاں نے کہا ہر شہری سستے داموں اشیاءخوردونوش خرید کرسکتا ہے،سبزی منڈی میں شہریوں کیلئے ہول سیل پوائنٹس بنا دئیے گئے ہیں۔

اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز نے گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی پر بریفنگ بھی دی۔