ملتان، 12 ستمبر (اے پی پی ):ضلع میں کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن پرامن ماحول میں جاری ہیں ،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے مختلف پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر نے پولنگ سٹیشنوں میں سکیورٹی انتظامات اور سہولیات کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن کے سلسلے میں مثالی امن و امان قائم ہے ، چند وارڈز میں معمولی لڑائی جھگڑوں پر فوری ایکشن لیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ الیکشن کمیشن کو تمام تر معاونت فراہم کررہی ہے اور حساس پولنگ سٹیشنوں پر رینجرز سمیت سکیورٹی فورسز تعینات ہیں۔
عامر کریم خاں نے کہا کہ شفاف الیکشن یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات کئے گئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے بریفنگ بھی دی، ریجنل الیکشن کمشنر بھی ہمراہ تھے۔