کیڑے مار ادویات تیار کرنے والی چینی کمپنی نے سی پیک میں 10ملین ڈالرز، ڈٹرجنٹ کمپنی نے 35 ملین کی سرمایہ کاری کی ہے ؛ خالد منصور

32

اسلام آباد،13ستمبر  (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور نے پیر کو یہاں   پریس کانفرنس سے خطاب میں   کہا ہے کہ پاکستان سی پیک کے تحت تعمیر و ترقی کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لئے مکمل طور پر پرعزم ہے اور اسے دوطرفہ تجارت اور تعاون کے لئے محفوظ استہ بنا رہا ہے، کیڑے مار ادویات تیار کرنے والی  چینی کمپنی نے  سی پیک میں 10ملین ڈالرز، ڈٹرجنٹ کمپنی  نے 35 ملین کی سرمایہ کاری کی ہے ۔