گرین بانڈ کی جدت اور کلائمیٹ فنانسنگ کو دنیا میں سراہا جا رہا ہے: ملک امین اسلم

13

اسلام آباد,1ستمبر  (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کا کلین گرین پروگرام دنیا میں پاکستان کی پہچان بن گئے ہیں، پاکستان کی میزبانی میں عالمی یوم ماحولیات 2021 کی کامیابی کو عالمی سطح پر زبردست پزیرائی ملی ہے، ہماری کامیاب گرین سفارتکاری کی بدولت سعودی عرب اور امریکا  کے ساتھ ماحولیات کے شعبہ میں تعلقات نئے سرے سے استوار ہوئے ہیں، ٹین بلین ٹری سونامی اور اس سے منسلک دیگر گرین منصوبوں کا نہ صرف عالمی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے بلکہ انہیں ماڈل کے طور پر اپنایا بھی جا رہا ہے۔