رحیم یار خان؛ ماہانہ ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے عوامی درخواستوں پر احکامات جاری کئے

35

رحیم یار خان، 01 ستمبر (اے پی پی ):وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ماہانہ ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا گیا،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ریونیو عوامی خدمت سروسز میں عوامی درخواستوں پر احکامات جاری کئے۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزادنے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلع کی چاروں تحصیلوں میں ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا جاتا ہے، بڑھتے عوامی اعتماد کے باعث ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد مہینے میں دو مرتبہ کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گزشتہ ریونیو عوامی خدمت سروسز میں شہریوں کی جانب سے 4ہزار865درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 4ہزار817درخواستوں کو موقع پر ہی نمٹا دیا گیا جبکہ 48درخواستیں محکمانہ جانچ پڑتال کے مراحل میں ہیں، زیر التواء درخواستوں کی مانیٹرنگ کا سخت نظام موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے اس اقدام سے شہریوں کو ایک چھت تلے اپنے مسائل حل کرنے میں آسانی ہو رہی ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر سدرہ سلیم، اسسٹنٹ کمشنر عظمان چوہدری، ریاست علی بھی خدمت سروسز میں موجود تھے ۔