اسلام آباد،08ستمبر(اے پی پی):یومِ بحریہ کے موقع پر پاک بحریہ کیجانب سے خصوصی وڈیوز جاری کر دی گئی ہیں۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق منزلِ مراد کے عنوان سے وڈیوز داستانِ شجاعت کا بیان ہیں۔ سوہنی دھرتی کا سپوت پیٹی آفیسر انوارالحق پاکستان نیوی وارکالج لاہور پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کا وارخود پر سہتے ہوئے مادر وطن پر قربان ہوکر منزل مراد پاگیا۔