ملتان 06 ستمبر ،( اےپی پی): یوم دفاع پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ،میجر طفیل شہید نے میجر عزیز بھٹی کو 13 رنز سے ہرا دیا مہمان خصوصی نور خان قیصرانی تحصیل سپورٹس آفیسر ملتان صدرتھے ۔
ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیراہتمام یوم دفاع پاکستان کے سلسلہ میں ایک ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میجر عزیز بھٹی شہید اور میجر طفیل شہید کے ناموں سے منسوب کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ۔اس موقع پر میچ کے اختتام پر ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی نور خان قیصرانی تحصیل سپورٹس آفیسر ملتان صدر تھے جب کہ عدنان نعیم ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ملتان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔عدنان نعیم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع پاکستان ہمیں پاک فوج کے نوجوانوں کی شہادت کی یاد دلاتا ہے ۔کہ انہوں نے کس طرح اپنی جان کی بازی لگا کر ہمارے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ۔اس موقع پر ٹیموں کا نام شہدا کے نام پر رکھنے کا مقصد صرف یہ تھا کہ نوجوان نسل کو آگاہ کیا جائے کہ ہمارے پاک فوج کے شہدا نے ہمارے لیے کس قدر خدمات انجام دی ہیں نور خان قیصرانی مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کے بعد ہمیں حاصل ہوا اور پاک فوج نے 1965 میں ہمارے دشمن انڈیا کے دانت کھٹے کر کے اس کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا اور ہمیں محفوظ پاکستان مہیا کیا آج کا دن شہدائے پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے دریں اثناء کھیلے گئے میچ میں میجر طفیل نے پہلے کھیلتے ہوئے دس کھلاڑیوں کے نقصان پر ایک سو اٹھاون رنز بنائے ۔عاقب نواز 80خصر بٹ 40 اور اصغر بھٹی نے 25 رنز بنائے ۔میجر عزیز بھٹی شہید کی طرف سے محمد احمر۔ 4 ۔عثمان دو سلمان دو وکٹ حاصل کیں۔ بعد میں کھیلتے ہوئے میجر عزیز بھٹی شہید 145 رنز سات کھلاڑیوں کے نقصان پر بنا سکی۔ ۔محمد عثمان 57 محمد شہزاد 35 عبدالمنان نے 25 رنز بنائے میجر طفیل شہید کی طرف سے عاقب نواز نے 3 اصغر بھٹی دو ابوذر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔وسیم شاہ اور محمد آصف ایمپائرز یوسف اکرم سکورر تھے۔ میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔
فاروق/کاشف