۔6 ستمبر نے ثابت کیا کہ بھارت نہ اچھا دوست ہے اورنہ اچھا دشمن، ندیم قریشی

17

ملتان۔6ستمبر  (اے پی پی):صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب،ترجمان وزیراعلی پنجاب اور ممبر صوبائی کشمیر کمیٹی پنجاب محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ 6 ستمبر 1965 کو بھارت نے تمام بین الاقوامی قوانین بالائے طاق رکھتے ہوئے رات کی تاریکی میں مکارانہ اور بزدالانہ حملہ کرکے یہ ثابت کر دیا کہ وہ نہ تو دوست اچھا ہے اور نہ ہی دشمن اچھا ہے اور اسے منہ کی کھانا پڑی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ای لائبریری ملتان میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب بعنوان”اے راہِ حق کے شہیدو” سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب میں کیا۔تقریب کی صدارت سابق ای ڈی او ایجوکیشن ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی نے کی۔ندیم قریشی نے مزید کہاکہ آج ایک مرتبہ پھر اس نے اسی مکاری کے ساتھ مقبوضہ کشمیر پر حملہ کر کے کشمیریوں پر جو مظالم کا سلسلہ شروع کیا ہے تو  ایک مرتبہ پھر اسکو منہ کی کھانا پڑے گی پاکستان کی غیور عوام اپنی افواج کے شانہ بشانہ کشمیر کی آزادی کے لئے خون کے آخری قطرے اور آخری سانس تک لڑیں گے ۔انہوں نے کہاکہ جلد وہ وقت آئے گا جب یومِ دفاع پاکستان کی مرکزی تقریب سرینگر میں ہوگی ۔تقریب کے اختتام پرپاکستان کی سا لمیت، شہدا کے درجات کی بلندی اور کشمیر کی آزادی کی خصوصی دعائیں کی گئیں۔