۔3ستمبر تک ویکسی نیشن نہ کرانے والے شہریوں کو سرکاری ونجی دفاتر پر سروس فراہم نہ کرنے کا فیصلہ

30

ملتان۔1ستمبر  (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر 03 ستمبر کے بعد کورونا ویکسی نیشن نہ لگوانے والے شہریوں کو سرکاری و نجی دفاتر اور کمرشل مقامات پر کسی قسم کی سروس فراہم نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز اس وقت کورونا جیسی خطرناک وباکی لیپٹ میں ہے کورونا وائرس کی تیسری لہر نے اس خطے کو تیزی سے اپنی لپیٹ میں لیا ہے جس میں ضلع ملتان بھی شامل ہے۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے شہر بھر میں اس حوالے سے آگاہی بینر لگانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر حکومت پنجاب نے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ویکسی نیشن کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے تاہم ابھی ڈسٹرکٹ ملتان کی 40فی صد آبادی ہی ویکسین سے مستفید ہوپائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے ملتان کے مختلف علاقوں میں 22ویکسی نیشن سنٹرز قائم کئے ہیں جہاں ہر شہری فوری اپنی ویکسی نیشن کراسکتے ہیں۔عامر کریم خاں نے کہا کہ محکمہ صحت کی تقریباً 250موبائل ٹیمیں بھی یہ سروس لوگوں کو فراہم کررہی ہیں۔