31 اکتوبر کے بعد 2 پاسپورٹ رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی؛ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

13

اسلام آباد،20ستمبر  (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پیر کو یہاں   پریس کانفرنس  میں   دوہرے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ  رکھنے والوں کو 31 اکتوبر تک مہلت دیتے ہوئے  کہا ہے کہ اس عرصہ کے دوران وہ اپنا جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کینسل کرا لیں، جن افراد کے پاس 2 پاسپورٹ ، 2 شناختی کارڈ ہیں  اور جن افراد  کاویزہ ختم ہو چکا ہے ، کابینہ میں سمری بھیج رہے ہیں کہ انہیں 31 اکتوبر تک چھوٹ دی جائے گی۔ ان میں سے جو بھی ایک شناختی کارڈ یا پاسپورٹ ودڈرا کرنا چاہتے ہیں اس عرصہ کے دوران کریں۔