گورنر سندھ عمران اسماعیل سے پاکستان میں تعینات خلیجی ریاست قطر کے سفیر کی گورنر ہاؤس میں ملاقات

6

کراچی،13 اکتوبر( اے پی پی) : گورنر سندھ عمران اسماعیل سے پاکستان میں تعینات خلیجی ریاست قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمان الثانی نے گورنر ہاؤس میں ملاقات ، ملاقات میں علاقائی و عالمی صورتحال سمیت دو طرفہ تعلقات کے تحت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات میں تجارت،سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں باہمی تعلقات میں پیشرفت پراطمینان کا اظہار کیا گیا اور دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئیے مربوط اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا، اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہم قطر کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو اہم سمجھتے ہیں اورقطر کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے بھر پوراستفادہ حاصل کر سکتے ہیں، ملاقات میں پاکستان میں قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمان الثانی نے کہا کہ قطر پاکستان کے ساتھ تعلقات و تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور موجودہ دور حکومت میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جن سے بھر پور فائدہ اٹھایا جائے گا۔