ہرنائی؛زلزلہ سے متاثرہ 500خاندانوں میں ٹینٹ ،آٹا اور ضروری اشیاء خوردنوش تقسیم

211

ہرنائی،11 اکتوبر(اے پی پی ): پاک فوج، ایف سی، پاکستان آئیرفورس اور ضلعی انتظامیہ کیجانب سے محلہ غریب آباد کے 500 زلزلہ زدگان متاثرین میں ٹینٹ ،آٹا اور ضروری اشیاء خوردنوش تقسیم کیا گیا، جس میں خشک دودھ ،چینی ،چائے پتی ،دال ،چاول ودیگر اشیاء شامل تھا۔

 اس موقع پر محلہ غریب آباد کے زلزلہ متاثرین نے پاک فوج ، ایف سی اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ اس مصیبت کی گھڑی میں پاک فوج، ایف سی اور ضلعی انتظامیہ  ہمیشہ اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

امدادی سامان کی تقسیم کے ساتھ متاثرہ گھروں کے سروے کاکام بھی پاک فوج کے جوانوں کے زیر نگرانی جاری ہےجبکہ

پاک فوج کی جانب سے زلزلے سے متاثرہونے والے علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد بھی کیا گیا ہے، جہاں ابتک تین ہزار سے زائد مریضوں کا علاج معالجہ کیاگیا ہے ۔پاک فوج کے مطابق زلزلے متاثرین کی بحالی تک پاک فوج کی میڈیکل ٹیمیں تمام علاقوں میں  فری میڈیکل کیمپ لگائے گی۔