اسلام آباد میں تبدیلی کی لہر ،ڈرون پٹرولنگ، ایک ہزار نئے سپاہی بھرتی، فوڈ پارک اور بہت کچھ بننے والا ہے:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد

13

اسلام آباد،4اکتوبر  (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پنڈورا پیپرز میں موجود تمام 700 افراد کے خلاف تحقیقات کرانے کا اعلان کرکے سب کے منہ بند کر دیئے ہیں، ہتھیار پھینکنے اور پاکستان کے آئین کو قبول کرنے والوں کے ساتھ بات چیت ہو سکتی ہے، آئندہ تین ہفتوں کے اندر افغانستان کے لیے آن لائن ویزہ سروس کا اجراء کر دیا جائے گا، جعلی شناختی کارڈز کے اجراء میں ملوث 136 افراد کو معطل کر دیا ہے، اسلام آباد پولیس کی نفری میں 1000 اہلکاروں کا اضافہ کر رہے ہیں۔ پیر کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ میلوڈی فوڈ سٹریٹ کو بحال کیا جا رہا ہے اور شکرپڑیاں میں نئی فوڈ سٹریٹ کا بھی آغاز کر رہے ہیں۔