اسلام آباد، 18 اکتوبر(اے پی پی): وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد نے پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کیلئیے 31 دسمبر تک ویزا فیس ختم کر رہے ہیں اب ویزہ آن لائن ہوگا ،افغان تاجروں کو 5 سال کا تجارتی ویزہ جاری کیاجائے گا۔ افغانستان بارڈر پر ہم نے آئی بی ایم ایس سسٹم طورخم اور چمن میں لگایا تھا اب اس سسٹم کو بدینی ، غلام خان ، کلاچی میں بھی نصب کر رہے ہیں۔ ہم افغانستان کے 2680 کلومیٹر طویل سرحد پر یہی سسٹم لگانے جا رہے ہیں۔ یہ کام 74 سال میں نہیں ہوا تھا۔











